ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے 5 بڑے ڈیلر گرفتار
محکمہ خوراک اور لائیو سٹاک نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ سپلائی اور فروخت کرنے پر 5 بڑے ڈیلروں کو گرفتار کرلیا جبکہ دودھ ضبط کرلیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر لاہوری، گنج اور پھندو روڈ میں دودھ کے معیار کو موبائل لیبارٹری میں چیک کیا گیا جس میں 28 فیصد پانی شامل کیا گیا تھا جبکہ فیٹ کا لیول بھی کم تھا جس پر محکمہ خوراک اور لائیو سٹاک کے افسران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 5 دودھ فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دودھ قبضے میں لے لیا۔