نیب آفس ہنگامی آرائی کیس: بلال یاسین کی عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے کے عوض بلال یاسین کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے اور تھانہ چوہنگ سے 4 نومبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ تھانہ چوہنگ پولیس نے (ن) لیگی رہنما بلال یاسین کے خلاف بھی نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج رکھا تھا۔