ملتان سکھر موٹر وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا،1شخص جاں بحق
صادق آباد میں ملتان سکھر موٹر وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ملتان سکھر موٹر وے پر آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں