پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو زرداری
اسکردو: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ آصف زرداری نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دی، گلگت بلتستان کو اپنی صوبائی اسمبلی دی۔چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسکردو میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں نے ہم سے ذوالفقار علی بھٹو، شاہ نواز میر مرتضیٰ بھٹو، بے نظیر بھٹو کو ہم سے چھیننا میں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہر جگہ نظر آرہا ہے کہ کل بھی بھٹو زندہ ہے آج بھی بھٹو زندہ ہے ہم سارے جیالوں کو یاد کرتے ہیں۔ مزید ان یہ کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے 1974 تک گلگت بلتستان کو حقوق نہیں ملے ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کے حقوق کا آغاز کیا اور بے نظیر بھٹو نے گلگت بلتستان میں جمہوریت کا آغاز کیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ اور گورنر دیا۔