دہشت گردوں، سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اَپر دیر مالاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ کیا جہاں انہیں اسٹیبلائزیشن آپریشنز اور بارڈر منیجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنگلاخ اور دشوار گزار علاقے میں بارڈر فینسنگ پر فوجی دستوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت اور بارڈر مینجمنٹ سسٹم پاکستان کے امن کے عزم کی حقیقی عکاس ہیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کل بھی قوم نے دُشمن کو مسترد کیا، دہشت گرد نظریے کو شکست دی، میں یکجہتی اور مدرسے کے ان بچوں، اساتذہ اور خاندانوں کا دُکھ بانٹنے آیا ہوں، ہم دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔