سندھ حکومت کا دیوالی کے تہوار کے موقع پر 4 نومبرکو چھٹی کا اعلان
کراچی : سندھ حکومت نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے 4 نومبرکو چھٹی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے دیوالی کے تہوار پر ہندو ملازمین کے لیے 4نومبر بروز جمعرات کو چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری، نیم سرکاری کارپوریشنز اور لوکل کونسل کے ماتحت اداروں کے ہندو اقلیتی ملازمین کوجمعرات کی چھٹی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے۔ اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔