امریکی صدر کا اسرائیل اور لبنان کے معاہدے پر بڑا بیان
لبنان اور اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے راس الناقورہ میں امریکی ثالثی میں درمیان سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس معاہدہ کو تاریخی اقدام کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ معاہدہ ہے جو خطے کو امن، سلامتی اور استحکام کے قریب لاتا ہے۔انہوں نے کہا یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ کو خطے کے لوگوں کو فائدہ دیتا اور زیادہ محفوظ، مربوط اور خوشحال وژن کے حصول کو ایک قدم اور قریب لاتا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا کہ حد بندی کا یہ معاہدہ دونوں ممالک اور خطے کے مفادات کو آگے بڑھاتا ہے اور خوشحالی اور استحکام کا ایک نیا باب کھولتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ثالث کے طور پر کام کرتا رہے گا تاکہ دونوں فریق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور معاہدے پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا مشرقی بحیرہ روم میں توانائی تنازعہ کی وجہ نہیں بلکہ تعاون کا ایک ذریعہ بننا چاہیے۔