مظفر گڑھ کے5ارکان اسمبلی نے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

مظفر گڑھ کے5ارکان اسمبلی نے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا.خرم سہیل لغاری کے والد اورلغاری وجتوئی گروپ کے سربراہ چنوں خان لغاری نے بھی تردید کردی.
صوبائی وزیر نوابزدہ منصور احمدخان،ایم پی اے عبدالحی دستی،علمدار قریشی،عون حمید ڈوگر اورمعظم علی خان کا آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان,
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہوں اورخرم لغاری کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔نوابزدہ منصور احمدخان
مظفر گڑھ سے 6ایم پی اے کے پارٹی چھوڑنے کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔عبدالحی دستی
تحریک انصاف کیساتھ ہیں،عمران خان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔عبدالحی دستی
اپنی پوری تیاری کیسا تھ لانگ مارچ کی تیاری کریں گے۔عبدالحی دستی
لوگوں کو لیکر اسلام آباد کی طرف جا رہا ہوں،حقیقی آزادی کے مارچ میں بھرپور کردارادا کریں گے۔عبدالحی دستی
حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے ساتھ لڑیں گے۔عبدالحی دستی
ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ سے کوئی بھی بندہ پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔عون حمید ڈوگر
میڈیاپر خرم لغاری کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا۔عون حمید ڈوگر
عمران خان اوروزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ ہیں اورشانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔عون حمید ڈوگر
عمران خان کی کال پر لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لیں گے۔عون حمید ڈوگر
پارٹی قیادت اورقائد کے احکامات کی تعمیل کریں گے۔عون حمید ڈوگر
مشکل وقت میں خاندانی لوگ دوستوں کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔عون حمید ڈوگر
پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اورخان کے سپاہی بن کر خان کا ساتھ دیں گے۔عون حمید ڈوگر
خر م لغاری نے جو بیان دیا ہے اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔علمدار قریشی
پارٹی کے ساتھ تھا،پارٹی کے ساتھ ہوں اورپارٹی کے ساتھ رہوں گا۔علمدار قریشی
ہم تو آج عمران خان کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے لاہورجارہے ہیں۔علمدار قریشی
میرا خرم لغاری کے بیان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اس کی بھرپور تردید کرتا ہوں۔علمدار قریشی
عمران خان کے مارچ میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔معظم علی خان
غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پارٹی کے ساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے۔معظم علی خان
لغاری گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے خرم لغاری کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بیان کی تردید کرتا ہوں۔چنوں خان لغاری
لغاری گروپ اورجتوئی گروپ اکٹھے ہیں،عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں۔چنوں خان لغاری
عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی جو حکم کریں گے،لبیک کہیں گے۔چنوں خان لغاری
خرم لغاری کا بیان اورفیصلہ ذاتی ہے۔چنوں خان لغاری
پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،پرویزالٰہی کے ساتھ ہیں۔چنوں خان لغاری
کسی کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔چنوں خان لغاری
گروپ کی وجہ سے ہم ہیں اورہماری وجہ سے گروپ ہے،گروپ کے ساتھ مل کر چلیں گے۔چنوں خان لغاری