پاکستان کے بجائے ذاتی ایجنڈوں پر کرکٹ کھیلی جارہی ہے: وہاب ریاض ٹیم پر برس پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے سے شکست کے بعد فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلنے کے بجائے ذاتی ایجنڈوں پر کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بہت سے لوگ خود کو محفوظ تصور نہیں کرتے، ہمیں مڈل آرڈر کیلئے شعیب ملک کی ضرورت تھی، میرے نزدیک موجودہ ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار شاداب خان ہے جو 4 سے 5 سال سے باقاعدگی سے پاکستان کے لیے کھیل رہا ہے اور میرا یقین ہے کہ اگر شاداب بھارت اور زمبابوے کے خلاف میچ میں کھڑا رہتا تو صورتحال مختلف ہوتی لیکن شاداب دونوں ہی میچز میں فیل ہوگیا۔