ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی : الیکشن کمیشن کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس، کل طلب کرلیا

پشاور: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 27 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کی جانب سے وضاحت پیش نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ جس کے مطابق عمران خان کو کل دوبارہ دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔