ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے سابق بیورو کریٹ طارق پاشا معاونِ خصوصی برائے ریونیو تعینات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس ریونیو اور نیٹ کو وسعت دینے کے لیے سابق بیورو کریٹ طارق پاشا کو معاونِ خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیا۔ وزیر اعظم نے سابق بیورو کریٹ طارق پاشا کو فوری طور پر وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیا ہے اس حوالے سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طارق پاشا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔