بینک فراڈ کیس: چوہدری غلام حسین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اے آر وائی کے اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کے خلاف جعلی دستاویزات پر بینک سے قرض لینے کے مقدے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔چوہدری غلام حسین کو گزشتہ روز جعلی دستاویزات کے ذریعے بینک سے قرض لینے کے کیس میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے آج لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔