عوام سے ٹیکس وصول کرنے والے ایف بی آر کا عوام کو انعام دینے کا اعلان

Oct 28, 2024 | 15:39

ایف بی آر نے عوام کے لئے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کی جعلی رسید کی رپورٹ کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی تصدیق نا ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی ریسد کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے، رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اور ساتھ ہی  ٹیکس آسان موبائل ایپ پر ریسٹورنٹس، ریٹیلیرز کی رسید کی کیو آر کوڈ سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔ جعلی رسید رپورٹ کرنے والے کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

مزیدخبریں