آئی ایس آئی کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط ہیں کئی بار بھارت پہلے ہی نشاندہی کرچکا تھا..بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہےکہ آئی ایس آئی کے متعلق امریکی ایڈمرل مائیک مولن کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں، تاہم خوشی ہوئی کہ دنیا نے اس کا اب نوٹس لیاہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد وطن واپس آتے ہوئے میڈیا سے بات چیت میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہاکہ دنیا کو آئی ایس آئی کے متعلق اب حقیقت معلوم ہوئی ۔ جبکہ بھارت اس کی پہلے ہی نشاندہی کرچکاہے پر کسی نے بھی اعتبار نہیں کیا۔