پاک افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پینتیس افغان دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر لوئر دیر کے علاقے میں دوسرے روزبھی افغان دہشتگردوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری رہیں، جس کے نتیجے میں سرحد پار سے آنے والے پینتیس افغان دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ سرحد پار سے متعدد بار افغان دہشتگردوں نے پاکستان سیکورٹی فورسز پر حملے کیے، جس پر پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت نے افغان حکام سے احتجاج بھی کیا۔