وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 36 پاکستانی حجاج کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی
سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 36 پاکستانی حجاج کے شہید ہونے کی تصدیق کر کے فہرست اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے۔۔ شہداء میں کراچی کی حفصہ شعیب، زرین نسیم ، میر پور کی سیدہ نرجس شہزاد اور دالبندین کی زینب شامل ہیں۔۔ فہرست میں محمد ارشد، رشیداں بی بی ، ایبٹ آباد کے زاہد گل، ڈاکٹر امیر لاشاری، ملتان سے سابق ایم این اے اور یوسف رضا گیلانی کے بھانجے سید اسد مرتضٰی گیلانی کے نام شامل ہیں۔۔ عبدالرحمان، شہناز قمر، اسلام احمد، بشریٰ بی بی، محمد حسرت، عظیم خان ، محمد ادریس، امیر محمد ، گل شہناز اور نجمہ بی بی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری فہرست میں نور محمد، محمد اسلم، مدینہ بی بی توصیف افتخار، محمد اسماعیل خان، بی بی زارا، عبدالاحد، حاجی عباس خان، تلمیز احمد، سراج احمد سراج، میاں محمد ریاض، عارف ، عزیز مائی، بی بی شاکرہ، آصف خان، محمد ابراہیم خان اور محمد حسن خان کے نام شامل ہیں۔۔ ان تمام افراد کی شناختی دستاویزات اورشتہ داروں کی شناخت پر تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں پینتیس زخمی زیر علاج ہیں، جنہیں تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں لاپتا پاکستانیوں کے اہل خانہ کو ضروری معلومات اور مدد فراہم کرنے کےلیے ہیلپ لائن قائم کر دی۔پی آئی اے نے میتیں بلامعاوضہ پاکستان لانےکا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پروزارت مذہبی امور نے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ پاکستان میں ٹول فری نمبر 042111725425 پرفون کرکے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔اسی طرح سعودی عرب سمیت بیرون ملک سے 8001166622 پر ٹیلی فون کر کے سانحہ منیٰ سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ادھر قومی ائرلائن کےچیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ناصر جعفر نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ منی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں بلامعاوضہ پاکستان لائی جائیں گی۔ناصرجعفرکےمطابق سانحہ منی میں شہید افراد کے لواحقین اگر میتیں سعودی عرب سے پاکستان لانا چاہتے ہیں، تو پی آئی اے بلامعاوضہ یہ خدمت انجام دے گی ، پی آئی اے سانحی منیٰ کے تمام متاثرین کوہرممکن مدد فراہم کرے گی۔قومی ایئرلائن کےچیئرمین نےاس سلسلے میں جدہ میں موجود پی آئی اے کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسزکوہدایات جاری کردی ہیں۔
سانحہ منیٰ کے مزید باون شہداء کی تصدیق ہوگئی، سعودی وزارت صحت کے مطابق شہید حاجیوں کی تعداد سات سو انہتر تک پہنچ گئی، جبکہ نو سو چونتیس افراد زخمی ہیں۔
حج کے موقع پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ سے شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد سات سو انہتر تک پہنچ گئی ہے۔۔ سعودی حکام کے مطابق سانحہ کے مزید باون زخمی جام شہادت نوش کر گئے ہیں جبکہ مکہ کے مختلف ہسپتالوں میں نو سو چونتیس افراد زیر علاج ہیں۔۔ سعودی حکام کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،بعض افراد کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہید اور زخمی افراد کی مکمل فہرست جلد جاری کر دی جائے گی۔