عدالتی افسران کی اچھی تربیت بہتر عدالتی نظام کی بنیاد ہے: ڈی جی جسٹس ریٹائرڈ شاہد سعید
وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ شاہد سعید نے کہا کہ قانون کے اختیار کو استعمال کرنا جج کا کام ہے،ججز اپنے اختیارات کو استعمال کریں تو سائلین کوبروقت انصاف فراہم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز کو نئے قوانین سے روشناس کرانے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کے خاطر خواہ انتظامات کئے جاتے ہیں۔ ججز کو سائبربینکنگ کرائم اور فرانزک سائنس سے متعلقہ عملی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔