مالاکنڈ میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا
تحصیل بٹ خیلہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سات مریضوں کے خون میں ڈینگی وائرس کے تصدیق کے بعد علاقےمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں پشاورمنتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر اور رکن خیبر پی کے اسمبلی شکیل خان نے ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ متاثرہ مریضوں میں تحریک انصاف کے تین منتخب کونسلرز بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بٹ خیلہ کے تین یونین کونسلز کو انتہائی حساس قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر سپرے اور دیگر انتظامات کرنے کی احکامات جاری کردیئے گئےہیں۔