کرنسی سمگلنگ کيس ميں ماڈل ايان علي پر آج پھرفرد جرم عائد نہ ہو سکي
کسٹم عدالت راولپنڈي کے جج رانا آفتاب کي رخصت کے باعث ماڈل ايان علي اپنے وکلاء کے ہمراہ ڈيوٹي جج بينکنگ کورٹ صابر سلطان کي عدالت ميں پيش ہوئيں۔ ڈيوٹي جج نے بغير کسي کارروائي کے سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوي کر دي۔ ماڈل ايان کرنسي سمگلنگ کيس ميں بارھويں مرتبہ عدالت ميں پيش ہوئيں مگر پھر بھي فردجرم عائد نہ ہو سکي۔ مني لانڈرنگ مقدمہ کي سماعت بھي آٹھ اکتوبر کو ہو گي۔ کمرہ عدالت ميں ميڈيا سے غير رسمي گفتگوکرتے ہوئے ماڈل ايان علي نے مسکراتے ہوئے پہلے عيد مبارک کہا، پھر يہ بھي وعدہ کر ديا کہ کيس عدالت ميں چل رہا ہے۔ فيصلہ آنے کے بعد کھل کر بات کريں گي۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ چار ماہ جيل ميں رہیں، ان کے ساتھ ناانصافياں ہوتي رہيں۔ ہائيکورٹ سے ان کے گواہوں کے وارنٹ گرفتاري ختم ہونے سے ثابت ہو گيا کيس جھوٹاہے۔ يہ ايک دومنٹ کي بات نہيں،،،اگر بولوں تو پوري کتاب لکھي جا سکتي ہے۔