داعش کیخلاف شام کتے سساتھ مل کر لڑنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن دیگر ممالک کو بھی تسلیم کرنا ہوگا: میر پیوٹن
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے داعش کے خلاف ’علاقائی رابطہ کاری کے نظام‘ کو قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ولادی میر پیوٹن کئی بار شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے کے عزم کو دہرا چکے ہیں لیکن مغربی ممالک اور اور شامی حزب احتلاف اس کے مخالف ہیں۔امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی فوج وہاں موجود ’واحد قانونی روائتی فوج ہے‘۔ انھوں نے کہا کہ یہ فوج وہاں شدت پسند تنظیموں کے خلاف لڑ رہی ہے اور روس کو’شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے سے خوشی ہوگی۔‘