ٹارگٹ کلنگ میں ن لیگ سمیت جس جماعت کا کارکن ملوث ہو اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی:ایاز صادق
لاہور میں سنی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن امن کیلئے شروع کیا گیا، جو دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہیگا،، جو بھی جرائم میں ملوث ہوا اسے کوئی رعایت نہیں ملے گی ،، ن لیگ سمیت جس جماعت کا بھی کارکن ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہوا تو اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ،، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران فوج یا رینجرز کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں ،یسا ہونے میں کوئی حرج بھی نہیں