اداکار بریڈ پٹ کی نئی فلم "دی بگ شارٹ" کا پہلا ٹریلر ریلیز
دی بگ شارٹ کہانی ہے چار ایسے بزنس ٹائیکونز کی جو سمجھتے تھے کہ رواں صدی کی پہلی دہائی میں پراپرٹی کی قیمت دنیا بھر میں گر جائے گی، ہوس اور لالچ کے پجاریوں نے پیش بندی کے طور پر چار بڑے بینک بھی خرید لیے تھے, ریئل اسٹٰیٹ کی دنیا میں گراوٹ نہ آئی اور سرمایہ ڈوبنے لگا تو ان چاروں افراد نے نئی حکمت عملی اختیار کی, مصنوعی اقتصادی بحران نے امریکہ اور یورپ کی معیشت پر کیا اثرات مرتب کیے جاننے کیلیے انتظار کیجیے بارہ نومبر تک,فلم کی ہدایات دی ہیں ایڈم مکے نے جبکہ کاسٹ میں بریڈ پٹ کے ساتھ سیلینا گومز اور دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں