بنگہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کی آمد شائقین کرکٹ کیلئے تحفہ ہے: شعیب صدیقی
کمشرہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ بنگہ دیش کی ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرلئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلا دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔ کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن بحال ہونے کے بعد اب بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی نیک شگون ہے۔ امید ہےدیگر ٹیمیں بھی پاکستان ٓآئینگی۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے اچھا تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس موقع پر رینجرز،پولیس، ٹریفک پولیس اور پاکستان کرکٹ بور ڈ کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔