معروف گلوکار ابرارالحق نے صغرٰی شفیع ہسپتال کے بعد نارووال میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
لاہورمیں واقع سہارا فار لائف ٹرسٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرارالحق نےکہا کہ نارووال میں میڈیکل کالج کے قیام سےمتعلق قانونی تقاضے ایک ماہ میں پورے کرلیےجائیں گے جبکہ اس سلسلے میں عملی طورپرکام جاری ہے۔ انہوں نےکہا کہ میڈیکل کالج کےلئے دس ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے جبکہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے منظوری ملتے ہی تعمیراتی کام شروع کردیا جائےگا۔ ابرارالحق نے کہا کہ کالج کےقیام کےبعدملکی وغیرملکی طلبہ کےلیے شعبہ طب میں تعلیم کی نئی راہیں کھلیں گی جبکہ میڈیکل کالج میں بہترین فیکلٹی اورجدیدترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔