بانکی مون : امریکہ، سعودی عرب، روس اور چین کو مل کر شام کا مسئلہ حل کرنا چاہیے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امن مشن سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن و سکون چاہتے ہیں، دہشت گردی نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا، خانہ جنگی میں ملوث افراد نے اپنے ہی ممالک کو تباہ کر دیا ہے، دنیا میں قیام امن کیلئے امن مشن کی صلاحیتیں بڑھانے کی ضرورت ہے، تمام ممالک کے مسائل میز پر آ کر بات چیت کے ذریعے حل ہو نے چاہیے، انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل اور فلسطین مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں،، کوریا کے دونوں حصے تباہی کے بجائے مفاہمتی عمل شروع کریں،، یمن کا مسئلہ بھی بات چیت کے ذریعے حل ہو نا چاہیے، امریکہ، سعودی عرب، روس اور چین کو مل کر شام کا مسئلہ حل کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر پر سب کو سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ پناہ گزینوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ عراق اور شام کے پنا گزینوں کیلئے دنیا کو اقدامات کرنے ہونگے، یورپ بھی پناہ گزینوں کے لیے مزید اقدامات کرے، پناہ گزینوں کے معاملے پر اقوام متحدہ میں بائیس اکتوبر کو خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے