PIA کی پہلی سپیشل حج پرواز ایک سو پچانوے حاجیوں کو لیکر جدہ سے کراچی پہنچ گئی
حج کی سعادت حاصل کر نے والوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی پہلی سپیشل حج پرواز پی کے سکس تھری زیرہ ٹو ایک سو پچانوے حاجیوں کو لیکر جدہ سے کرا چی پہنچ گئی۔ حاجیوں کےاستقبال کیلئے اہلخانہ اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ اس موقع پر حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ وطن واپس پہنچنے والے حاجیوں نے حج کیلئے بہتر حکمت عملی اختیار کر نے پر پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہا ۔۔
جہازوں کی کمی کے باعث پی آئی اے کا پرواز شيڈول بری طرح متاثر ہو گیا جس کے باعث6 حج پروازوں سميت نوشيڈول فلائٹس منسوخ کر دی گئيں۔
پي آئي اے جہازوں کي کمي کے باعث حج آپريشن کيلئے گزشتہ برسوں ميں جہاز کرايہ پر ليا کرتي تھي اور ديگر ائیرلائنز کي معاونت سے حج آپريشن ترتيب ديا جاتا تھا۔ رواں سال پي آئي اے نے نہ تو کرايہ پر جہاز ليے اور نہ ديگر ائیرلائن سے معاونت حاصل کی جس کے باعث حج پروازوں کی واپسي کے آغاز پر ہي ايک دن ميں چھ حج پروازوں سميت نوشيڈولڈ پروازيں منسوخ کرنا پڑيں۔ منسوخ ہونيوالي پروازوں ميں جدہ،رياض سے پاکستان کے مختلف شہروں ميں آنيوالي چھ حج پروازيں، برمنگھم اور گلگت سے آنيوالي پروازيں بھي شامل ہيں۔