افریقی ملک مالی میں بم دھماکے میں سات فوجیوں سمیت8 افراد ہلاک ہوگئے
مغربی افریقی ملک مالی میں دہشتگردی کا تازہ واقعہ پیش آگیا،مالی کے شمالی شہرمیں بم دھماکے کے نتیجے میں سات فوجیوں سمیت آٹھ افراد مارے گئے،،وزارت دفاع کے مطابق گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں،،دھماکے کے دوران سیکیورٹی فورسزکے اہلکاراپنے مشن پرتھے،،علاقے کوگھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے