فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد دینے والے ممالک کا11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا وعدہ
امداد دینے والے ملکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کوامریکی امداد میں کمی کے بعد پیدا ہونے والے بحران پرقابو پانے کے لئے گیارہ کروڑ اَسی لاکھ ڈالر امداد دینے کاوعدہ کیاہے۔اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردن کے وزیرخارجہ Ayman Safadi نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران جرمنی، سویڈن، یورپی یونین ،ترکی اور جاپان نے ادارے کے لئے اضافی فنڈ دینے کاوعدہ کیا۔