ایشیا کپ کے فائنل میں آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان جوڑ پڑے گا

کس کی ہوگی ایشیا میں کرکٹ کی حکمرانی ، آج پتہ چل جائے گا، ایشیا کپ کا فائنل معرکہ آج دبئی میں ہوگا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کےلئے میدان میں اتریں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ برابر کرنے پر بھارتی سورماؤں کا مورال کافی ڈاؤن ہوگیا ہے, دوسری طرف قومی شاہینوں کو شکست دینے کے بعد بنگال ٹائیگرز کے حوصلے آسمانوں کو چھو رہے ہیں اور وہ فائنل میں بھی بھارت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے اور ایشیا کپ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجانے کیلئے تیار ہیں۔