حلال خوراک کی قومی برآمدات کو باآسانی 10 ارب ڈالر تک توسیع دی جا سکتی ہے۔

حلال خوراک کی قومی برآمدات کو باآسانی 10 ارب ڈالر تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ اس وقت حلال خوراک کی قومی برآمدات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے جو استعداد سے کہیں کم ہے۔ آل پاکستان میٹ پروسیسرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ایم پی ای اے) کے چیئرمین نصیب احمد سیفی نے کہا ہے کہ حلال خوراک کی عالمی مارکیٹ کا حجم 3.6 کھرب ڈالر سالانہ سے زیادہ ہے اور پاکستان ایک مسلمان ملک ہونے کے باوجود اس سے استفادہ نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ حلال خوراک کے شعبہ کو مراعات کی فراہمی سے برآمدات میں نمایاں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر حلال خوراک کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ غیرمسلم صارفین بھی حلال خوراک کو صحت مند خوراک سمجھتے ہیں اور اس کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی حکومتی توجہ سے برآمدات کو چند سال میں 10 ارب ڈالر سے توسیع دی جا سکتی ہے۔