بھارت: بچوں کو چڑیا گھر کے باہر فٹ پاتھ پر سلانے والا پرنسپل معطل

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع پٹنہ کی سیر سےواپسی پر بچوں کوچڑیا گھر کے باہر فٹ پاتھ پر سلا نے والے پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنہ میں سیر سے واپسی پر بس خراب ہو گئی جس کے باعث پرنسپل نے بچوںکو چڑیا گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر سلادیا جہاں قریب ہی وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ افسران کے بنگلے موجود تھے۔ اطلاع ملنے پر وزیر اعلی نے سکول پرنسپل کو معطل کر دیا ۔ایجوکیشن افسر نے بچوں کو فٹ پاتھ پر سلانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل کا عمل محکمہ تعلیم اور حکومت کی پالیسوں کے خلاف ہے۔