گورنر مدینہ کا مسجد قبا24گھنٹے کھلی رکھنے کے امکان کا جائزہ لینے کی ہدایت

گورنر مدینہ منورہ شہزاد ہ فیصل بن سلمان نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے مسجد قبا نماز کیلئے 24گھنٹے کھلی رکھنے کے امکان کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے حکم پر مسجد قباءکو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا ۔انہوں نے اطمینان دلایا کہ تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کے ساتھ تال میل پیدا کرکے مسجد قبا کوکھلا رکھنے کے انتظامات کئے جائیں گے اور یکم ربیع الاول 1440ھ سے شاہی فرمان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ نئے فرمان کے بعد عمرہ زائرین اور مقامی افراد ہر وقت عبادت کے لئے مسجد آ سکیں گے۔