نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اٹلی کی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام اور چیف آف ڈیفنس جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اٹلی کے دورے کے دوران نیول چیف نے اٹلی کی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام اور چیف آف ڈیفنس جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ،ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور اٹالین حکام کی دفاعی اشتراک ،عسکری تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر اٹلی کے اعلیٰ حکام اور چیف آف ڈیفنس جنرل اسٹاف نے بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کا اٹلی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت و استحکام دے گا