مچھلی تندرستی اورصحت میں اضافہ کرتی ہے۔ ماہر طب

مچھلی جلد ہضم ہو کر تندرستی اورصحت میں اضافہ کرتی ہے‘لوبلڈپریشر والوں کےلئے مچھلی نہایت مفیدہے‘ رنگت کو نکھارتی اور سرخ بناتی ہے ۔فاضل طب الجراحت ‘قصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے مچھلی کے فوائدکے متعلق بتایاکہ شوگرکے مریضوں کےلئے بہتر اور توانائی بخش غذاہے‘ وٹامن ای سے بھرپور ہڈیوں کو طاقتور بناتی ہے‘ دماغی کمزوری اورجسمانی کمزوری کو ختم کرتی ہے ‘اعضائے رئیسہ کو طاقت دیکر قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے‘موسم سرما میں مچھلی کا استعمال ضروری سمجھاجاتاہے ‘قدرتی توانائی کےلئے انمول تحفہ ہے‘کولیسٹرول فری ہے ۔ لہذاہمیں چاہئیے کہ ہم اپنی روزمرہ کی خوراک میں مچھلی کو بھی شامل کریں ہفتہ میں کم ازکم ڈیڑھ پاﺅیا آدھاکلومچھلی ضرورکھانی چاہئیے تاکہ انسانی جسم تواناوتندرست رہیں۔