مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے

مقبوضہ وادی کشمیر میں درندہ صفت قابض بھارتی فوج کی جارحیت انتہا پر پہنچ گئی، کشمیری نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے، گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد حریت کانفرنس کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی، سکول، کالج، تعلیمی ادارے، دکانیں،مارکیٹیں اور کاروباری مراکز مکمل بند رہے، جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی گئیدوسری جانب کشمیری نوجوانوں کی شہات کے خلاف کشمیری عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا، حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج کی دہشت گردی بے شرمی سے جاری ہے، سری نگر، بڈگام اور اننت ناگ اسلام آباد میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی،جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے