کچھ منٹ کی ہلکی ورزش یاداشت کو بہتر بناتی ہے۔
ایک نئے تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صرف چند منٹوں کی ہلکی ورزش بھی دماغ پر اثر انداز ہوکر یادداشت کو بہتر بناتی ہے اور ساتھ ہی بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ عمر رسیدگی کے ساتھ ساتھ ہماری یادداشت بے بھروسہ ہوتی جاتی ہے۔ لیکن اس وقت بھی اگر ورزش اور چہل قدمی کو شعار بنایا جائے تو اس سے معاملات کوذہن میں محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے عمررسیدگی کے ساتھ ساتھ دماغ کا ایک اہم حصہ ’یپوکیمپس‘ سب سے پہلے متاثر ہونا شروع ہوتا ہے۔ ہپو کیمپس سیکھنے اور یاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ الزائیمر کے مریضوں میں یہ ذیادہ متاثر ہوکر زندگی اجیرن بنادیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورزش اور اس کے درمیان تعلق پر ایک عرصے سے تحقیق ہورہی ہے۔