پیپلز پارٹی نے سیاستدانوں کا مذاق بنا کر رکھ دیا۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں نے اپنے کردار سے سیاستدانوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈاکووں کو سزا دینے کی بات کرتے ہیں جنہوں نے پی آئی اے کا بیڑا غرق کردیا ، اسٹیلز ملز کا بیڑا غرق کردیا۔انہوں نے کہا کہ کل پیپلزپارٹی نے ایوان میں خود بتایا کہ کیسے لوگوں کو خرید ا گیا۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ تیمور تالپور کو طلب کرے اور تحقیقات کرے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار کی تبدیلی پر متفق ہو۔