وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نانی یاد دلائیں گے :- سینیٹر مشاہد اللہ خان

Sep 28, 2018 | 17:11

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نانی یاد دلائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کو انہیں خود وزارت سے نکالنا پڑے گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر پر گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے فواد چوہدری کے خلاف تحریک استحقاق جمع کراتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آپ مدینہ کی ریاست کے وزیر ہیں کہ رنگیلا شاہ کی، وہ وزیر اطلاعات کو نانی یاد دلا دیں گے اور عمران خان کو اس وزیر کو وزارت سے نکالنا پڑے گا۔

مزیدخبریں