عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی کے سربراہ کے نام کی منظوری دیدی
وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کے سربراہ کے نام کی منظوری دے دی،،،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہونگے،،، انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات پر قائم کی جانے والی کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہونگے،،،حکومت اوراپوزیشن کے 12،12 اراکین بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہونگے،،، حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ممبران کے نام اسپیکر کو دے رکھے ہیں،،،سپیکر ایوان میں کمیٹی کا باضابطہ اعلان کریں گے،،،کمیٹی کا نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد کام شروع ہوگا،،، کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کریگی۔۔۔