اپوزیشن نے وزیراطلاعات کے کل پارلیمنٹ میں بولے گئے الفاظ پر فواد چودھری کے ایوان میں ایک ماہ کے لئے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا

Sep 28, 2018 | 19:40

سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی نے کی،،،اپوزیشن نے وزیراطلاعات کے کل پارلیمنٹ میں بولے گئے الفاظ پر فواد چودھری کے ایوان میں ایک ماہ کے لئے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا،،،سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ متعلقہ وزیر نے جو کل الفاظ ادا کئے اس پر ایک ماہ کی پابندی لگائی جائے،،، مشاہد اللہ نے وزیر اطلاعات پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان پر عائد الزام انتہائی جھوٹے ہیں،،، فوادچودھری کو الزامات کو ثابت کرنا ہوگا،،،مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری ثابت کریں کہ میں نے اپنے بھائیوں کو پی آئی اے میں لگوایا ورنہ ایوان میں آ کر معافی مانگیں،،، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کل فوادچودھری نے قومی اسمبلی میں اپنے الفاظ پر معذرت کی ہے،،، متعلقہ وزیر سینیٹ میں بھی آکر معذرت کریں گے، اجلاس میں شبلی فراز اور مشاہد اللہ خان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی،،، مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہیں تو ایک دن بھی ایوان نہیں چل سکتا،،، مشاہد اللہ نے اجلاس میں وزیر اطلاعات کے خلاف تحریک استحقاق بھی پیش کی،،،چیئرمین سینیٹ نے کہا یہ معاملہ قومی اسمبلی کا ہے اس لیے تحریک استحقاق کا معاملہ چیمبر میں دیکھیں گے،،، قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ اگر مشاہد اللہ خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو تحریک استحقاق ان کا حق ہے،،، اجلاس میں بجٹ پر بحث جاری تھی کہ چودھری تنویر نے کورم کی نشاندہی کردی،،جس پر سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزیدخبریں