پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال کے بیان پراپوزیشن کا پیپلزپارٹی سے بیان کی وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا
پی پی رہنما سہیل انور سیال کے متنازع بیان پر اپوزیشن کا غصہ برقرار، بیان پر پیپلزپارٹی سے وضاحت مانگ لی، ایم کیوایم پاکستان کےخواجہ اظہارالحسن نے بھی جیالے رہنما کی خوب کلاس لی۔
رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ بولے، جوتیاں اورپرس اُٹھاکر وزارت لینےوالےاب ہم پرتنقید کررہے ہیں۔
سہیل انورسیال نے بھی اپنے بیان پر وضاحت دی، کہا کسی قوم نہیں، ایک سوچ کے خلاف بات کی۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا، جو سندھ توڑنے کی بات کرے گا اس کے خلاف ضرور آواز اُٹھائیں گے۔