جیل کی سختیاں آسان نہیں ،تیس برس سے آتے جاتے رہے۔ عادی ہوچکے ہیں۔ آغا سراج درانی
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر پرتبصرہ کرنے سے انکار کردیا اورکہا ہے کہ میں جیل میں ہوں، خطاب سنا نہ کچھ پتاہے۔کیس کی سماعت کے بعد احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جیل میں سہولیات سے متعلق سوال پر سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہم تو زمین پر سوتے ہیں، تیس سالوں سے جیلوں میں آتے جاتے رہے ہیں ، سختیوں کے عاد ی ہوچکے ۔انہوں نے کہا کہ جیل کی سختیاں آسان نہیں ہوتی لیکن جو نیا جاتا ہے ان کو محسوس ہوگا۔