سندھ بھر میں 6 ماہ سے بند تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔
سندھ بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب چھ ماہ سے بند تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اور مڈل کلاسز شروع ہو گئیں ۔ چند تعلیمی ادارے کورونا سے بچا ئوکے لیے ایس او پیز کو بہتر بنانے کے بعد یکم اکتوبر سے کھلیں گے۔ پہلے مرحلے میں 15ستمبر کو نویں جماعت سے یونیورسٹی تک تعلیمی سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں۔صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ بچوں کو سکول بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ والدین کریں گے۔ اسکول انتظامیہ بچوں کو زبردستی سکول نہیں بلا سکتی۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا جو والدین خود بچوں کو سکول چھوڑنے اور لینے جائیں گے وہ محفوظ رہیں گے۔