کرونا وائرس: 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 64 ہزار 219 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔