برطانوی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئیں: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتا ہے، اس میں پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔لاہور میں مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئی ہیں، الحمد اللہ ایک بارپھرمیاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں، حکومت کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب کیا کریں۔نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتا چلتا سچ اور جھوٹ کیا ہے، ہم نےچند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) لمبی ریس کا گھوڑا ہے، ہمارا مستقبل ماضی سے بھی زیادہ شاندار ہے۔