وزیر اعظم شہباز شریف کا شہزادہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم بنے پر مبارک باد کا پیغام
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کے وزیر اعظم بنے پر مبارک باد کا پیغام ، وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پر مبارک باد کا پیغام دیا۔ جس میں کہا کہ میں اپنے بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں عزت مآب کی کامیابی اور برادر ملک سعودی عرب کے لیے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔
بمناسبة تعيينه رئيساً لمجلس وزراء المملكة العربية السعودية، أبارك لأخي ولي العهد الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود، وأدعو لسموه بالتوفيق والسداد وللمملكة العربية السعودية الشقيقة بمزيد من التقدم والازدهار في ظل قيادة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود. pic.twitter.com/QJDzC9sVw6
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 28, 2022