اسلام آباد:ٹی چوک روات ،ریڈ زون اور ڈی چوک کے رستے کھول دئیے گئے۔

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹریفک کے رش اور شہریوں کی آسانی کی خاطر ٹی چوک روات کے رستے کھول دئیے گئےریڈ زون اور ڈی چوک کے رستے بھی کھول دئیے گئے ہیں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے شہریوں کی آسانی کے پیش نظر متبادل انتظامات کی ہدایت کی شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہےاحتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گےڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔