آئی سی سی ٹی 20 نئی رینکنگ جاری،محمد رضوان پہلے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی، محمد رضوان نے ٹی20 رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی جبکہ کپتان بابراعظم کی تیسرے نمبر آگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان نے ٹی20 رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ،محمد رضوان کے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہوگئی ہے، سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے، 799 پوائٹنس کے ہمراہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔دیگر بلےبازوں میں ایڈن مارکرم چوتھے، ایرون فنچ پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے، دیون کانوے ساتویں، پاتھون نسانکا آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔