امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک پر فواد چوہدری کا ردعمل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ وزیر اعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی‘۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ’ میں بہت پہلے یہ ریکارڈ پر لا چکا تھا کہ سائفر عمران خان سے چھپایا گیا تھا، آج کی آڈیو لیک میں یہ ثابت ہو گیا‘۔