پانچواں ٹی20؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے 106 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ
لاہور: سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے06 1 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔کپتان بابراعظم 9 رنز، شان مسعود 7 رنز اور حیدر علی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی ٹیم میں آل راؤنڈر عامر جمال ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ شاداب خان اور حیدر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ خوشدل شاہ، عثمان قادر اور محمد حسنین آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔انگلش ٹیم میں ڈیوڈ ملان، سیم کرن، کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ وِل جیکس، اولی سٹون، ریسی ٹوپلے اور لیام ڈاوسن کو آرام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پانچ میچز پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہے۔